حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی کی والدۂ مرحومہ کی مجلسِ سوم 3 ستمبر 2026ء، شب جمعہ بعد نمازِ مغربین مسجدِ ایرانیان (مغل مسجد)، بھنڈی بازار، ممبئی میں منعقد ہوئی، جس میں علماء، خطباء، شعرائے کرام، معزز شخصیات اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور پسماندگان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
مجلس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا حسن ہمزہ صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد جناب ضامن محمد آبادی جناب ساحل عظمی مولانا نیر عباس مولانا عادل حسین اور مولانا امید اعظمی نے پیش خوانی کے فرائض اداکیے ، جبکہ مولانا یونس صاحب نے نوحہ خوانی اور زیارت وارثہ کی ذمہ داری ادا فرمائی۔
مجلس سے خطاب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نجیب الحسن زیدی نے فرمایا۔ اپنے عالمانہ اور مؤثر خطاب میں انہوں نے والدین کی عظمت، اولاد کے ساتھ ان کے گہرے تعلق، خصوصاً ماں کی محبت، شفقت، تربیت، خدمات اور اولاد کے لیے اس کی بے مثال قربانیوں کو موضوعِ گفتگو بنایا۔ مولانا نے مختلف پہلوؤں سے واضح کیا کہ ماں کی محبت اور اس کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، جبکہ والدین کا احترام، ان کی خدمت اور ان کے احسانات کو یاد رکھنا دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔
مجلس میں شہر ممبئی اور اطراف سے بڑی تعداد میں علماء و خطباء نے شرکت کی۔ ان میں مولانا احمد علی عابدی ، مولانا حسین مہدی حسینی ، مولانا ظہیر عباس رضوی، مولانا جواد حیدر جودی، مولانا روح ظفر رضوی، مولانا حسن رضا موسوی، مولانا ضیغم عباس زیدی، مولانا عادل حسین، مولانا نجیب الحسن زیدی، مولانا فیضان حیدر جوادی، مولانا اصغر عباس، مولانا نیاز حسین، مولانا احسن رضا آتش، مولانا اکبر حسین جعفری، مولانا محمد عباس شمسی، مولانا فرمان موسوی، مولانا عزیز حیدر، مولانا شوکت عباس، مولانا افسر حسین، مولانا صابر حسین، مولانا رضوان علی پلسانی، مولانا حسن ہمزہ، مولانا شیر محمد جعفری، مولانا محمد رضا غروی، مولانا نیر عباس رضوی، مولانا جاوید خطیبی، مولانا علی عباس امید، مولانا سرور حسین، مولانا یونس حیدر ماہلی، مولانا عاشق علی، مولانا جوہر عباس خاں، مولانا مختار بھوجانی اور مولانا علی اصغر حیدری شامل تھے۔
مجلس میں خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے کلچرل ڈائریکٹر جناب رضا فاضل اور کونسل جنرل جناب محمد رضا مطلق نے بھی شرکت کی۔ ان کی شرکت نے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ اس روحانی اجتماع کے ساتھ اظہارِ وابستگی کی۔
مجلس کی نظامت کے فرائض خود حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے انجام دیے۔ مجلس کے اختتام پر مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات، مغفرت اور جوارِ رحمتِ اہلِ بیت علیہم السلام میں مقام کی دعا کی گئی، جبکہ تمام پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا بھی کی گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمتِ واسعہ میں جگہ عطا فرمائے، جوارِ رحمتِ اہلِ بیت علیہم السلام میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام سوگواران و پسماندگان کو صبر و اجر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین









آپ کا تبصرہ